برطانوی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو بچی کی جان بچانے پر انعام دے دیا

برطانوی عدالت نے پاکستانی نوجوان عبداللہ تنولی کو 11 سالہ بچی کی جان بچانے پر ایک ہزار پاؤنڈ کا انعام دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی عدالت نے پاکستانی نوجوان کو بچی کی جان بچانے پر انعام دیا [Draft]

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی عدالت نے پاکستانی نوجوان عبداللہ تنولی کو 11 سالہ بچی کی جان بچانے پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا جب عبداللہ نے ایک مسلح حملہ آور سے بچی اور اس کی ماں کو بچایا تھا۔

عدالت نے عبداللہ کو ایک ہزار پاؤنڈ کا انعام عوامی فنڈز سے دینے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہاسپٹل منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

عبداللہ تنولی اس وقت لیسٹر اسکوائر کی ایک دکان پر سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے، جب بچی کی چیخوں کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے اور حملہ آور سے بچی کو چھڑا کر پولیس کے آنے تک قابو کیے رکھا۔

واقعے کے بعد عبداللہ تنولی برطانیہ میں ایک ہیرو بن گئے ہیں اور انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ وہ اب نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بہادری کی مثال بن چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں