ایمان مزاری کا تحریک انصاف کو مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کی حمایت

ایمان مزاری نے تحریک انصاف کو مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کی حمایت کی ہے اور عدلیہ کے حالیہ فیصلوں پر تنقید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری کا تحریک انصاف کو مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کی حمایت [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے اور اگر وہ مزاحمت کا راستہ اختیار کرے تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور تحریک انصاف کو چاہئے کہ اپنی پالیسی واضح کرے کہ آیا وہ سہیل آفریدی والی مزاحمت چاہتی ہے یا مفاہمت کا راستہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم اور قابض کے سامنے مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کی جاتی ہے۔

ایمان مزاری نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی ووٹر نہیں ہیں، لیکن پی ٹی آئی سے درخواست کرتی ہیں کہ اگر وہ مزاحمت کے لیے تیار ہے تو ہم سب اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حقوق کی بات کرنے والے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

انہوں نے عدلیہ کے حالیہ فیصلوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کا فیصلہ غیر قانونی تھا اور وکلا اور صحافیوں کو اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے سوالات پوچھنے کو جرم بنا دیا گیا ہے اور سچ بولنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں