بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی پرواہ نہیں، محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، چاہے نوٹیفکیشن ہو یا نہ ہو۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی کمی محسوس ہو رہی ہے اور ہم 26ویں ترمیم سے پہلے بھی عدلیہ سے خوش نہیں تھے، آج بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مقبول قائد صرف بانی پی ٹی آئی ہے، ہماری نشستیں چھین لی گئیں، ہری پور کی نشست بھی چھین لی۔ عوام آج بھی تحریک چلانے کو تیار ہے اور حکومت کیلئے لوگ نہیں آئیں گے، لیکن اپوزیشن بلائے تو ضرور آئیں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہو یا نہ ہو، محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اپوزیشن لیڈرز نے چاہے ڈائیلاگ کرنا ہو یا احتجاج، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اس وقت 175 سیاسی جماعتیں ہیں، 14 پارٹیاں پارلیمنٹ میں ہیں، اور اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی سننے کو تیار ہیں۔

![بیرسٹر گوہر: محمود اچکزئی و ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13602_2025-12-20_16-41-28.webp)












