وزارت خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8400 ارب روپے سے زائد ملے، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دعوے کے مطابق یہ رقم 2200 ارب روپے ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت خزانہ نے خیبرپختونخوا کے لیے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق صوبے کو گزشتہ 15 سالوں میں وفاق سے 8 ہزار 400 ارب روپے سے زائد کی رقم ملی ہے۔
دستاویزات کے مطابق 2010 سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کو 5 ہزار 867 ارب روپے دیے گئے، جو ہر 15 دن بعد فراہم کیے جاتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں، جب کہ 17 دسمبر 2025 تک 46 ارب روپے سے زائد کی رقم بھی جاری کی گئی۔
مزید برآں، دہشت گردی کے اضافی بوجھ کے باعث صوبے کو ایک فیصد اضافی فنڈز دیے گئے، جن کی مجموعی رقم 705 ارب روپے بنتی ہے۔ نئے ضم شدہ اضلاع کے لیے 2019 سے اب تک 704 ارب روپے وفاقی حصے سے منتقل کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبے کو وفاق سے صرف 2200 ارب روپے ملے ہیں۔

![خیبرپختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8400 ارب سے زائد فنڈ ملے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13600_2025-12-20_16-33-21.webp)












