پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملازمین کا احتجاجی دھرنا، ملازمین کا روزگار کے تحفظ کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام ہوا جس میں صدر رمضان لغاری اور جنرل سیکرٹری سہیل مختار سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ملازمین نے نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ نجکاری کو روکنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر نجکاری ناگزیر ہے تو ملازمین کے روزگار کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی جائے۔

جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے کہا کہ اگر پی آئی اے کا آپریشن بند کرنا پڑا تو وہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام اسٹیشنز جیسے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر مقامات پر بھی احتجاج کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں