گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے عمران خان کی سزا ختم نہیں ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا ختم نہیں ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کے دفاتر قائم کرنے کی بات کی، مگر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات ممکن نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی ملک میں پاکستانی بغیر ویزے کے رہ سکتے ہیں؟
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سیاسی مذاکرات مسلم لیگ ن کے بغیر ممکن نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی بات اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے مذاکرات سے انکار کرتی تھی، مگر اب امپورٹڈ اپوزیشن لانا چاہتی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے بارے میں ان کا موقف کیا ہے؟ انہوں نے اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کو کُرم میں ہونے والے ظلم پر خاموشی توڑنے کا بھی کہا۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر بھی تنقید کی کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے اپنے صوبے میں عوامی مسائل حل کریں؛ صوبہ 13 سال سے کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

![اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے عمران خان کی سزا برقرار رہے گی: گورنر کے پی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13183_2025-12-19_12-32-09.webp)












