وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے 1.7 ارب روپے کے وراثتی تنازعے کا تصفیہ کرادیا

فوسپاہ نے اسلام آباد میں 1.7 ارب روپے کی وراثتی جائیداد کا تنازعہ حل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فوسپاہ نے 1.7 ارب روپے کے وراثتی تنازعے کو حل کردیا [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ایک خاتون کی 1.7 ارب روپے کی وراثتی جائیداد کا تنازعہ حل کروا دیا۔ اسلام آباد کے جی–8 سیکٹر میں واقع کمرشل جائیداد کے وراثتی جھگڑے کو فوسپاہ کی مدد سے تصفیہ کرایا گیا۔

شکایت کنندہ خاتون نے جائیداد کے حق کے لیے فوسپاہ سے مدد طلب کی تھی۔ بیشتر قانونی وارثین شریعت کے اصول کے مطابق جائیداد تقسیم کرنے پر رضامند تھے، تاہم خاتون کا بھائی اس کی مخالفت کر رہا تھا۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے جائیداد کی ملکیت اور مالیت کی تصدیق کر کے فوسپاہ کی کوششوں میں تعاون کیا، جس سے خاندان تنازعے کے حل پر آمادہ ہوا۔ جائیداد کی حق دار بیوہ اور بیٹیوں کو ان کا حق دلوایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں