ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق خلیل کو تین ماہ کے لیے سونپ دیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق خلیل کو تین ماہ کے لیے سونپ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری سے اشفاق خلیل کے عارضی تقرر کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اشفاق خلیل کو مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی سیکرٹری اطلاعات ہی ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

![ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج اشفاق خلیل کے سپرد [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12331_2025-12-17_18-59-55.webp)












