سندھ حکومت نے نقل کرنے والے طلبہ کو بورڈ امتحانات سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ملوث عملے کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے میٹرک و انٹر امتحانات میں نقل کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو اور وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ نقل میں ملوث طلبہ اور عملے پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
نقل کرنے والے طلبہ بورڈ کے کسی بھی امتحان میں نہیں بیٹھ سکیں گے، جبکہ ملوث عملے کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔ انویجیلیٹرز اور انتظامی افسران کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزراء نے بتایا کہ امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جائے گا، کسی بھی مداخلت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا۔ نقل کرنے والے طلبہ کے تمام پرچے منسوخ کر دیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ نقل کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے لیا گیا ہے۔ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی بھی صورت میں نقل برداشت نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی امتحانات میں نقل ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس سے تعلیمی معیار متاثر ہوا ہے۔















