ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سیاسی لوگوں کی شمولیت کو مثبت تبدیلی قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگوں کی شمولیت ایک مثبت تبدیلی ہے۔
ندیم افضل چن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان میں پہلی بار کسی سینئر افسر کو سزا سنائی گئی، جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے خلاف فیصلہ اچھی روایت ہے اور اس سے دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جانی چاہیئے۔
ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد قوم اکٹھی ہوئی تھی اور اسے تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی لڑائی سے قوم میں تقسیم پیدا ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جس صوبے پر اتفاق ہے پہلے وہ بنا لیں اور نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اکائیوں کے درمیان تعلقات مثالی نہیں ہیں اور آرمی پبلک اسکول کے بچوں نے پوری قوم کو اکٹھا کیا تھا۔

![ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں تبدیلی پر اظہار خیال [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12058_2025-12-16_17-55-48.webp)












