سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو علالت کے باعث انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں افسوس۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔ وہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منظور وٹو کافی دنوں سے شدید بیمار تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منظور وٹو نے اپنی زندگی میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کے سوگواران میں 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے منظور وٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں