سہیل آفریدی کا شہداء کے ورثا کیلئے امدادی رقم بڑھانے کا اعلان

سہیل آفریدی نے شہداء کے ورثا کے لیے امداد ایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کا شہداء کے ورثا کیلئے امدادی رقم بڑھانے کا اعلان [Draft]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کی اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں