ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، نائیک یاسر خان شہید جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید [Draft]

ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کا نائیک یاسر خان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان شہید ہوئے۔

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف استعمال کرنا تھا۔ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا اور نائیک یاسر خان شہید کی قربانی کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں