پنجاب میں پتنگ بازی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں

پنجاب میں پتنگ بازی کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں، پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں پتنگ بازی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 منظور کرلیا، جس کی منظوری آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت ڈی سی حکومت سے اجازت نامہ لینے پر ہوگی، جبکہ پتنگ سازی اور فروخت کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

آرڈیننس کے تحت بغیر رجسٹریشن پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے پر پانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہے۔ دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق ممنوع ڈور پکڑے جانے پر پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ سب انسپکٹر ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری کرسکے گا، جبکہ پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں