شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔علیمہ خان

علیمہ خان نے عدالتوں میں جھوٹے گواہان کی پیشی پر تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔علیمہ خان [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرت ہے، علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں اور یہ ایجنسیوں کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہنے والے ہی ان کی اصل ٹیم ہیں اور بانی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عدالتوں میں روزانہ اخلاقیات کا جنازہ نکل رہا ہے اور جھوٹے گواہان پیش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انصاف کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور حقائق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہوتا ہے اور کل بھی ملاقات کے لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویر اصل ضرور ہے مگر پرانی ہے۔

صحافی کی جانب سے ایجنسیوں سے روابط سے متعلق سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہماری اپنی ایجنسیاں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور گزشتہ ہفتے ان پر واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں