شہری نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف موبائل واپسی نہ ہونے پر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں درخواست دائر کی، عدالت نے کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس سے شہری کا گمشدہ موبائل فون واپس کرنے کے معاملے پر جواب طلب کرلیا ہے۔ شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کا آئی فون آن لائن ٹیکسی کے ذریعے سفر کے دوران گاڑی میں رہ گیا تھا، لیکن کمپنی نے کوئی تعاون نہیں کیا۔
وکیل شکایت کنندہ علی جعفری نے بتایا کہ 10 نومبر کو شہری کا موبائل فون ٹیکسی میں بھول گیا تھا، جس کی اطلاع فوراً کمپنی اور ڈرائیور کو دی گئی مگر کوئی مدد نہیں ملی۔ ڈرائیور نے فون کسی دوسرے مسافر کے پاس ہونے کا دعویٰ کیا، مگر معلومات دینے سے انکار کردیا۔
شہری نے واٹس ایپ، آفیشل پیج، ان-ایپ چیٹ، کسٹمر سپورٹ اور پولیس رپورٹ کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی، مگر کمپنی نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ درخواست گزار نے کمپنی کے رویے کو غیر منصفانہ طرزِ تجارت قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے موبائل کے لیے اور پانچ لاکھ روپے ذہنی اذیت کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔















