پاکستان میں پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

این ای ڈی یونیورسٹی کے انجینئرز نے پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کرلی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کرلی ہے۔

یہ ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑکوں پر رواں دواں ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں ہوا تھا۔

چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹکس، میپنگ اور سینسر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ انجینئرز کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد خرم نے بتایا کہ اس کار کو پروجیکٹ میچیورٹی تک پہنچا دیا گیا ہے۔

انضمام خان نے بتایا کہ یہ دنیا کی چند گاڑیوں میں سے ایک ہے جو پاکستان کے غیر منظم شہری ماحول میں چل رہی ہے۔ اس کار کی سینسر ٹیکنالوجی بہت مضبوط ہے۔ یہ منصوبہ سابق وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی کے دور میں شروع ہوا تھا جو اب ایک سنگ میل عبور کر چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں