سلمان خان کا فیروزی بریسلٹ والد سلیم خان سے محبت کی علامت ہے، جو منفی اثرات کو جذب کرتا ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) سلمان خان کا فیروزی پتھر والا بریسلٹ ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ یہ بریسلٹ ان کی شخصیت کا حصہ بن چکا ہے اور ہر موقع پر ان کے ساتھ ہوتا ہے۔
سلمان خان نے بتایا ہے کہ یہ بریسلٹ ان کے والد سلیم خان سے متاثر ہے، جو اسی طرح کا بریسلٹ پہنتے تھے۔ سلمان بچپن میں اپنے والد کے بریسلٹ سے کھیلا کرتے تھے، جس سے یہ ان کے لئے خاص یاد بن گیا۔
سلمان خان کے مطابق یہ بریسلٹ ان کے فلمی کیریئر کے آغاز پر والد نے تحفے میں دیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ فیروزی پتھر منفی اثرات کو جذب کر لیتا ہے، اور یہ ان کا ساتواں پتھر ہے۔
یہ بریسلٹ سلمان خان کی شخصیت اور اسٹائل کی علامت بن چکا ہے، جس کی روحانی اور جذباتی اہمیت ان کے لیے بہت زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بریسلٹ کی قیمت 2023 میں تقریباً 80 ہزار بھارتی روپے تھی، لیکن سلمان کے لیے اس کی مالی قیمت سے زیادہ جذباتی اور روحانی اہمیت ہے۔















