ناشتہ نہ کرنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

وینڈربلٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناشتہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ میں مددگار ہے، ناشتہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناشتہ نہ کرنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) نئی تحقیق میں ناشتہ کو ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔ وینڈربلٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں پایا گیا کہ ناشتہ کرنے سے انسولین اور glucagon نامی ہارمونز کے اثرات پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ انسولین بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ glucagon اسے بڑھاتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ صبح glucagon کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جگر کو گلوکوز ذخیرہ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ اس وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کی شوگر کی سطح دن بھر بڑھتی رہتی ہے۔

یہ تحقیق اس لیے اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس میں مبتلا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج ناشتہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق جرنل Frontiers in Endocrinology میں شائع ہوئی ہے اور مزید تحقیق کی منصوبہ بندی جاری ہے تاکہ ناشتہ نہ کرنے کے اثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں