7دن میں 5کلووزن کم؟جاپانی ورزش کےسوشل میڈیا پرچرچے

جاپان کی 4 منٹ کی ورزش نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، دعویٰ ہے کہ ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپانی ورزش سے 7 دن میں 5 کلو وزن کم کرنے کا دعویٰ، انٹرنیٹ پر مقبول

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤنیوز) جاپان کی ایک مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 4 منٹ کی ورزش سے ایک ہفتے میں 5 کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کو تقریباً 60 ہزار لائیکس بھی ملے ہیں، جو اس کی مقبولیت ظاہر کرتے ہیں۔

ویڈیو میں مشورہ دیا گیا ہے کہ بغیر ڈمبلز کے یہ ورزش معمول بنائیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں، جو اسے مزید توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور لوگوں کی جانب سے مثبت تبصرے موصول ہو رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ورزش کم وقت میں جسمانی فعالیت بڑھانے کا بہترین طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ وزن کم کرنے کے لیے متوازن غذا اور مستقل جسمانی سرگرمی کو ترجیح دینا چاہیے، کیونکہ محض 4 منٹ کی ورزش ہر کسی کے لیے مؤثر نہیں ہو سکتی۔

دیگر متعلقہ خبریں