لاہور کے جنرل اسپتال میں آتشزدگی، گارڈ کی حالت خطرے سے باہر

لاہور کے جنرل اسپتال میں آگ لگنے سے گائنی وارڈ میں دھواں بھر گیا، لیکن فوری قابو پا لیا گیا۔ 70 افراد بحفاظت باہر نکالے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور کے جنرل اسپتال میں آتشزدگی، گارڈ کی حالت خطرے سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے سے دھواں بھر گیا، ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور فوری قابو پا لیا گیا۔

آگ کے نتیجے میں اسپتال سے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جن میں حاملہ خواتین بھی شامل تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق گارڈ کا علاج ایمرجنسی میں جاری ہے اور وہ اب خطرے سے باہر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آگ پر جلد قابو پایا گیا، کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر سرکاری اسپتالوں میں فائر الرٹ کے انتظامات مکمل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں