اگلے سال کے آخر تک اے آئی ڈیجیٹل دنیا میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے، ایلون مسک

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال مصنوعی ذہانت ڈیجیٹل کاموں میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک کا دعویٰ، اے آئی اگلے سال ڈیجیٹل دنیا میں 'سپر ہیومن' بن سکتی ہے

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک مصنوعی ذہانت (AI) ڈیجیٹل دنیا میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی ہے۔

مسک نے واضح کیا کہ 2027 تک اے آئی ڈیجیٹل کاموں میں ‘سپر ہیومن’ سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ ان کا یہ بیان ویراسل کے چیف ایگزیکٹو گیلرمو راخ کی ایک پوسٹ کے جواب میں آیا ہے۔

آج کے جدید اے آئی ماڈلز کمپیوٹر کوڈ لکھنے، فائلوں کا جائزہ لینے اور پریزنٹیشنز تیار کرنے جیسے کام کر رہے ہیں۔ مسک کا کہنا ہے کہ اے آئی کی موجودہ رفتار جاری رہی تو یہ انسانی صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے واضح کیا کہ اے آئی کا ‘سپر ہیومن’ مرحلہ صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود ہوگا۔ یعنی یہ حقیقی دنیا میں فوری طور پر انسانوں سے بہتر نہیں ہوگا۔

یہ بحث ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اے آئی ایجنٹس کی سائبر سکیورٹی صلاحیتوں پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ اوپن اے آئی کی رپورٹ کے مطابق اے آئی ایجنٹس نے خطرناک رویے دکھائے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں