ہیری اسٹائلز کا ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

ہیری اسٹائلز نے نیویارک کنسرٹ میں ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر ہنسی مذاق میں تبصرہ کیا، مداحوں نے سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیری اسٹائلز کا ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر دلچسپ تبصرہ

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ٹیلر سوئفٹ کی شادی پر دلچسپ تبصرہ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ تبصرہ انہوں نے نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں کنسرٹ کے دوران کیا۔

ہیری اسٹائلز ان دنوں نیویارک میں اپنے 30 کنسرٹس کے سلسلے میں پرفارم کر رہے ہیں۔ ہفتے کی شب کنسرٹ کے اختتام پر انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا نام لیے بغیر ہنسی مذاق میں ذکر کیا۔

مداحوں سے بات کرتے ہوئے ہیری نے کہا کہ وہ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں موجود ہیں، جہاں عالمی چیمپئن نیویارک نکس کا گھر بھی ہے۔ پھر انہوں نے شرارتی انداز میں کہا کہ یہاں شادیاں بھی ہوتی ہیں۔

یہ جملہ بظاہر ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی طرف اشارہ تھا۔ یہ شادی 3 جولائی کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ہیری اسٹائلز اور ٹیلر سوئفٹ نے نومبر 2012 سے جنوری 2013 تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں