شالنی پانڈے کی ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی، اداکارہ نے وضاحت جاری کر دی۔ سوشل میڈیا صارفین سے ویڈیو رپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) جنوبی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ شالنی پانڈے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو لے کر اداکارہ نے اپنی بے گناہی کا بیان جاری کیا ہے۔
شالنی پانڈے نے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کا خواتین کے خلاف استعمال تشویش ناک ہے۔ انہوں نے اس غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے معمول نہ بننے دینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بجائے فوری رپورٹ کریں۔ اس سے ویڈیو کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز کے ذریعے مشہور شخصیات کو بدنام کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل عالیہ بھٹ، کاجول، اور کترینہ کیف بھی نشانہ بن چکی ہیں۔















