جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی کا انکشاف کیا، دونوں بیٹیوں کے ساتھ قریبی تعلق قائم کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) سینئر اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران کے ماضی سے واقف تھیں اور ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
جیا علی نے بتایا کہ عمران کی پہلی شادی 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ کی چینی خاتون سے ہوئی تھی، جن سے دو بیٹیاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران اور پہلی بیوی طلاق کے بعد بھی بیٹیوں کی پرورش میں تعاون کر رہے ہیں، جن کی عمریں 18 اور 20 سال ہیں۔
جیا کے مطابق، انہیں ابتدائی طور پر ہی یہ باتیں معلوم تھیں، اور عمران کی طلاق کے 10 سال بعد شادی کی۔ انہوں نے عمران کو اچھا شوہر سمجھا۔
یاد رہے کہ جیا نے بتایا کہ ان کا سابقہ اہلیہ سے کوئی قریبی تعلق نہیں، البتہ سوتیلی بیٹیوں سے اچھی قربت ہے۔














