جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل نئی جھلک جاری

جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل جھلک جاری، نئے کرداروں اور دلچسپ ایکشن کی جھلکیاں شامل۔ ریلیز 19 نومبر کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل نئی جھلک جاری

نیو یارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ طویل جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ یہ جھلک راک اسٹار گیمز نے پلے اسٹیشن 5 پر ریکارڈ کی ہے اور یہ نیٹ فلکس پر پیش کی گئی۔

ویڈیو میں جیسن ڈووال اور لوشیا کیمینوس کے درمیان تعلق کو کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کھلاڑی دونوں کرداروں کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔

جھلک میں گن فائٹس، کار چیس اور سلو موشن ایکشن دکھایا گیا ہے۔ کھلاڑی کے طرزِ کھیل کے مطابق کرداروں کی جسمانی تبدیلی بھی ممکن ہو گی۔

گیم کی کہانی خیالی ریاست لیونائڈا میں پیش کی جائے گی۔ مختلف سرگرمیاں جیسے سوئمنگ، اسکوبا ڈائیونگ اور اسٹریٹ ریسنگ شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جی ٹی اے 6 کی ریلیز 19 نومبر 2026 کو پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز کے لیے ہو گی۔ پی سی ورژن کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں