بلاول بھٹو نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا، کہا کہ اگر کوئی فیصلہ ہوا تو خاندان اعلان کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلاول بھٹو نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منگنی اور شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور اگر کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان خاندان کرے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا نے منگنی اور شادی کی افواہیں پھیلائی ہیں جو غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی شہزادی گلوریا کو نہیں جانتے اور یہ سب جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا یہ تماشا عوام کی حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پمز میں 14 بچوں کی موت پر توجہ دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایک وزیر جو پاکستان کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، وہ اسپتال نہیں سنبھال سکتا۔ سندھ اسمبلی اس معاملے پر جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے حوالے سے خبریں آئیں تھیں کہ وہ آسٹریا کے شاہی خاندان سے بات چیت کے لیے ویانا گئے ہیں۔ خبریں بلاول کی ممکنہ دلہن کو آسٹریا کے شاہی خاندان سے جوڑ رہی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں