معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے فلم کیلیے وزن بڑھایا اور پھر کم بھی کیا

راج کمار راؤ نے فلمی کردار کے لیے جسمانی تبدیلی کی۔ ‘دادا’ بائیوپک میں ساروو گنگولی کا کردار ادا کریں گے، جسمانی تبدیلیوں نے مداحوں کو حیران کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے فلم کیلیے وزن بڑھایا اور پھر کم بھی کیا

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ نے اپنی فلمی کیریئر میں غیر معمولی جسمانی تبدیلیاں کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ انہوں نے فلم ‘بوس: ڈیڈ/الائیو’ میں کردار کے لیے 13 کلو وزن بڑھایا اور پھر کم کیا۔

42ویں سالگرہ کے موقع پر راج کمار راؤ نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے بعد وزن تقریباً 10 کلو کم کرنے کے لیے ناشتہ اور لنچ چھوڑ دیا تھا۔ صرف رات کے کھانے پر گزارا کرتے تھے اور پروٹین سے بھرپور غذا لیتے تھے۔

راج کمار راؤ نے وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 3 گھنٹے ورزش کی، جس میں کارڈیو اور اسٹرینتھ ٹریننگ شامل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہواروں کے دوران بھی خوراک پر سخت کنٹرول رکھا۔

یہ جسمانی تبدیلی ان کے مستقبل کے کرداروں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر وہ اب سابق کرکٹر ساروو گنگولی کی بائیوپک ‘دادا’ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا پہلا لک گنگولی کی 54ویں سالگرہ پر جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ راج کمار راؤ کی فلم ‘دادا’ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروو گنگولی کی زندگی پر مبنی ہے، جسے وکرمادتیہ موٹوانے ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں