پشاور میں موٹر وے پر بی آر ٹی بس سروس کا منصوبہ، بین الاضلاعی رابطے میں بہتری

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو دیگر اضلاع سے جوڑنے کے لیے موٹر وے پر بی آر ٹی بس سروس منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے، جس سے سفری سہولت میں بہتری متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور میں موٹر وے پر بی آر ٹی بس سروس کا منصوبہ، بین الاضلاعی رابطے میں بہتری

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور اور دیگر اضلاع کے درمیان موٹر وے پر بی آر ٹی بس سروس شروع کرنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔

منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ سے جدید بی آر ٹی بس سروس کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی میں مجوزہ روٹس، لاگت اور اسٹیشنز کے مقامات کی تحقیق کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر بی آر ٹی بسیں چلانا جی ٹی روڈ کے مقابلے میں آسان ہے۔ اس سروس سے پشاور کے مسافروں کو سہولت ملے گی۔

واضح رہے کہ بین الاضلاعی بی آر ٹی منصوبے کا مقصد پشاور اور دیگر اضلاع کے درمیان مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ کا قیام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں