سندھ حکومت کا صحت کے شعبے میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ذہنی صحت اور بریسٹ کینسر کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ٹیلی ہیلتھ سروس کے ذریعے اضلاع کو منسلک کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں جدید طبی سہولیات کا آغاز، بریسٹ کینسر اور ذہنی صحت پر توجہ

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ، ذہنی صحت اور بریسٹ کینسر کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے ان منصوبوں کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذہنی صحت کی علامات پہچاننے کی تربیت دی جارہی ہے۔ خواتین کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ذہنی صحت کی سہولیات کے لیے ٹیلی ہیلتھ سروس شروع کی جارہی ہے۔ اضلاع کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے ٹیلی ہیلتھ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ذہنی صحت کی خدمات کو بڑھانے کے لیے کلینیکل سائیکالوجسٹ کو اہم کردار دیا جائے گا۔ حکومت پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کے لیے نئی پالیسی تیار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کے دوران سندھ میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔ لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد میں آئی سی یو کی سہولیات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں