امریکی کمپنی کا پہلا افقی ٹیک آف بے پائلٹ جنگی طیارہ متعارف، فضائی حکمت عملی میں اہم پیش رفت

شیلڈ اے آئی نے ایکس بیٹ نامی طیارہ متعارف کرایا ہے، جو روایتی رن وے کے بغیر پرواز کر سکتا ہے، اور یہ فضائی حکمت عملیوں میں تبدیلی لا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کمپنی کا پہلا افقی ٹیک آف بے پائلٹ جنگی طیارہ متعارف، فضائی حکمت عملی میں اہم پیش رفت

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) شیلڈ اے آئی نے دنیا کا پہلا افقی ٹیک آف کرنے والا بے پائلٹ جنگی طیارہ ایکس بیٹ تیار کر لیا ہے۔ یہ جدید ڈرون روایتی رن وے کے بغیر سڑک یا میدان سے بھی پرواز کر سکتا ہے، جس سے جنگی کارروائیوں میں اس کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

ایکس بیٹ کی لمبائی 26 فٹ اور چوڑائی 39 فٹ ہے۔ اس پر مختلف اقسام کے میزائل اور بم نصب کیے جا سکتے ہیں، اور یہ ایک بار ایندھن بھرنے پر 2 ہزار میل تک پرواز کر سکتا ہے۔

اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور خصوصی مواد کے باعث یہ ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ طاقتور انجن کی بدولت یہ تیز رفتار پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایکس بیٹ کے تجرباتی مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ آئندہ 6 سے 7 ماہ میں اسے امریکی فضائیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ جدید طیارہ مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملیوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں