خلیج عمان میں امریکی ہیلی کاپٹر کا ایرانی کارگو پر میزائل حملہ، کشیدگی میں اضافہ

امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایرانی جہاز پر حملہ کر کے اس کا اسٹیرنگ سسٹم ناکارہ بنا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلیج عمان میں امریکی ہیلی کاپٹر کا ایرانی کارگو پر میزائل حملہ، کشیدگی میں اضافہ

خلیج عمان: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے کارگو جہاز پر میزائل داغے ہیں۔ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نے جہاز کے اسٹیرنگ سسٹم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، پاناما کے پرچم بردار ‘ایم وی ویلا نووا’ جہاز کے انجن روم پر دو ہیلفائر میزائل فائر کیے گئے۔ جہاز کے سویلین عملے نے امریکی وارننگز کو نظرانداز کیا تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جہاز اب ایران کی جانب نہیں بڑھ رہا، لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ایران نے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

یہ واقعہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ہوا ہے جو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے شدت اختیار کر چکی ہے۔ عالمی تیل کی قیمتوں میں بھی اس وجہ سے اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی 28 فروری کے بعد سے جاری ہے، جس کے ردعمل میں ایران نے خطے میں جوابی اقدامات کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں