سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، شاہ سلمان نے تعاون کی اہمیت پر زور دیا

شاہ سلمان نے مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، شاہ سلمان نے تعاون کی اہمیت پر زور دیا

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ اجلاس شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جہاں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے معاہدے کی پیش رفت پر ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ہوگا۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک دفاعی تعاون اور رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سعودی کابینہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کی سلامتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں بحری گزرگاہوں کی سلامتی عالمی تجارت کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ معاہدے کی بنیادی شق کے مطابق کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یہ انفرادی اور اجتماعی دفاع کا حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں