ایران کے ساتھ مذاکرات کی درخواست، امریکا کا دعویٰ؛ عباس عراقچی کا انکشاف

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران سے مذاکرات کی درخواست کی، جبکہ امریکی صدر نے شروع میں غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے ساتھ مذاکرات کی درخواست، امریکا کا دعویٰ؛ عباس عراقچی کا انکشاف

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے تقریباً 20 روز بعد مذاکرات کی درخواست کی۔ عباس عراقچی نے بتایا کہ جنگ کے آغاز پر امریکی صدر نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر صرف دو الفاظ لکھے، ‘غیر مشروط ہتھیار ڈالنا’۔ انہوں نے کہا، امریکا ایران سے مکمل سرنڈر کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ صورتحال جلد ہی بدل گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 20 روز بعد امریکا نے ایران سے مذاکرات کی درخواست کی۔ وہ کہتے ہیں کہ ایران نے جنگ کے دوران امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ‘سخت اور ناقابلِ شکست طاقت’ کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک نے ایرانی مزاحمت کو حیران کن قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز پر اختلافات برقرار ہیں۔ تہران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات میں ایران کی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں