شکاگو میں 90 ہزار ربڑ کی بطخوں کی ریس منعقد ہوئی جس نے اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے لاکھوں ڈالر جمع کیے۔
شکاگو: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی شہر شکاگو میں جمعرات کو 90 ہزار ربڑ کی بطخوں نے شکاگو ریور میں سالانہ ‘شکاگو ڈکی ڈربی’ میں حصہ لیا۔ اس منفرد مقابلے کا مقصد اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔
بطخوں کو ایک نیم کھلے پل سے دریا میں چھوڑا گیا، جس کے بعد پانی پر زرد رنگ کا منظر نظر آیا۔ بطخیں تقریباً 15 منٹ تک تیرتی رہیں، اور بعد میں فاتح اور رنر اپ بطخوں کو منتخب کیا گیا۔
مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ حاضرین نے بڑی جسامت والی بطخوں کے ساتھ تصاویر کھینچیں اور ربڑ کی بطخوں کی تصاویر والی شرٹس پہنی۔
اسپیشل اولمپکس کی 13 سالہ ایتھلیٹ اور ڈکی ڈربی کی سفیر بیکی کیوناگ نے فاتح بطخ کو اٹھایا تو دریا کے دونوں اطراف موجود ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔ کیوناگ نے کہا کہ انہیں اسپیشل اولمپکس میں نئے دوست بنانا پسند ہے۔
یاد رہے کہ شکاگو ڈکی ڈربی ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس کا مقصد اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنا ہوتا ہے۔















