میر رضا کیس: حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبران ناصر

جبران ناصر نے میر رضا کیس میں حقائق سامنے لانے والوں پر تنقید کو ناانصافی قرار دیا۔ سندھ حکومت نے تحقیقات کا رخ درست کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میر رضا کیس: حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبران ناصر

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ کیس کے حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں میر رضا کے والدین، بہن اور وکیل جبران ناصر بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی زیر صدارت اجلاس آج ہوا۔ جبران ناصر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔

جبران ناصر نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ عدالت کے حکم پر قائم کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے اپنی غلطی کی اصلاح کی اور تحقیقات کا رخ درست کیا۔

میر رضا کے والد نے کہا کہ پیش رفت سے اطمینان ملا ہے۔ کیس اب ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

یاد رہے کہ آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ کیس حساس ہے۔ نئی تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرہ خاندان اور میڈیا کے ساتھ کھلا رابطہ رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں