گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ٹیکسٹائل صنعت متاثر، وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث وزیراعظم سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ ہڑتال سے ٹیکسٹائل صنعت کی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ٹیکسٹائل صنعت متاثر، وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو بھی خط کی کاپی ارسال کی ہے۔

پی ٹی سی کے مطابق ہڑتال کے باعث خام مال اور برآمدی کھیپوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی خام مال بندرگاہوں پر رکا ہوا ہے اور مقامی کپاس کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اگر یہ تعطل جاری رہا تو معیشت کو بھاری نقصان ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اداروں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے نمائندوں کے ساتھ جلد مذاکرات کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں