جشن آزادی کی تیاریوں کا جوش، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری، سبز ہلالی پرچموں کی بہار، سرکاری تقریبات کی تیاریاں بھی عروج پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جشن آزادی کی تیاریوں کا جوش، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور برقی قمقمے بازاروں اور شاہراہوں کی رونق بڑھا رہے ہیں۔

14 اگست کے قریب آتے ہی لاہور، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں سجاوٹ کے ساتھ سرکاری تقریبات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ بچوں کے لباس اور گاڑیوں کی سجاوٹ کا سامان بھی خوب خریداری کا حصہ بن رہا ہے۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریبات کا رنگ نمایاں ہو گیا ہے۔ مختلف مقامات پر شہری قومی پرچموں کی سجاوٹ میں مصروف ہیں۔ سرکاری تقریبات کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

یہ تیاری صرف سجاوٹ تک محدود نہیں، بلکہ یہ قومی یاد کے رنگ ہیں جو ہر سال 14 اگست کو قیام پاکستان کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اس سال یوم آزادی کے موقع پر 14 لاکھ پودے لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بلوچی زبان میں نغمہ ‘پاک اے وطن’ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں