حج کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکیں گے: وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا اعلان کیا، جس سے 4 لاکھ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکیں گے: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے اور اب عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں سردار یوسف نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین کو انتظار اور لمبی قطاروں سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین اب گھر بیٹھے اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔

عازمین کے پاس ادائیگی کے تین آپشن ہیں: کریڈٹ کارڈ، پی ایس آئی ڈی، یا چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کی پہلی قسط 17 اگست سے وصول کی جائے گی۔

درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستیں روک دی جائیں گی۔ نجی عازمین پاک حج ایپ کے ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں