ارمان بلوچ کی دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی، فتنہ الہندوستان سے بلیک میلنگ کا انکشاف

ارمان بلوچ نے دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچنے کی تلقین کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ارمان بلوچ کی دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی، فتنہ الہندوستان سے بلیک میلنگ کا انکشاف

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سابق رکن ارمان بلوچ نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل ہوئے تھے۔

ارمان بلوچ نے بتایا کہ وہ ایران میں روزگار کی تلاش کے دوران اغوا ہوئے اور کالعدم تنظیم میں شامل کر دیے گئے تھے۔ انہوں نے عسکری تربیت حاصل کی اور دو حملوں میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم چھوڑنے کی کوشش پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مگر اب وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ارمان بلوچ نے نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کے جھوٹے وعدوں سے بچنے کی تلقین کی اور ریاستی اداروں سے معافی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کی پروپیگنڈہ مہمات کا سامنا ہے، جو انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں