واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ، میڈیا ویور انٹرفیس میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ نے نئے بیٹا ورژن میں میڈیا ویور انٹرفیس کو مکمل ری ڈیزائن کیا، جس سے صارفین کا تجربہ بہتر ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ، میڈیا ویور انٹرفیس میں بڑی تبدیلی

دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اپنے نئے بیٹا ورژن میں ایک دلچسپ اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کے ردعمل کا انداز مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے بیٹا ورژن میں میڈیا ویور کو مکمل ری ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں فل اسکرین پر ایک نئی بار شامل کی گئی ہے۔ اس بار میں دو ڈیفالٹ ایموجیز کو پریویو اسکرین پر ہی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ نے میڈیا ویور انٹرفیس کے نئے ڈیزائن کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ اس میں پریویو اسکرین میں ایک مکمل چیٹ بار بھی دی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ ریپلائی ٹائپ کرسکتے ہیں اور مختلف مواد سینڈ کرسکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے صارفین کے لیے نئے تجربات لائے گی، خاص طور پر ان کے لیے جو میڈیا فائلز پر فوری ردعمل دینا چاہتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2024 میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب یہ نیا انٹرفیس صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرے گا، تاہم یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، کہنا مشکل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں