یوٹیوب نے اینڈرائیڈ 6 فونز پر ایپ کی سپورٹ ختم کر دی ہے، صارفین کو اینڈرائیڈ 7 کی ضرورت ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) یوٹیوب کی جانب سے اینڈرائیڈ 6 آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر ایپ کی سپورٹ ختم کر دی گئی ہے۔ اسمارٹ فونز پر یوٹیوب ایپ کے اربوں صارفین کو اب اینڈرائیڈ 7 یا اس سے جدید ورژن کی ضرورت ہوگی۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ جولائی 2026 کے آخر کے بعد اینڈرائیڈ 6 فونز پر یوٹیوب کی ایپ کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ اینڈرائیڈ 7 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر ہی یوٹیوب ایپ چل سکے گی۔
متاثرہ فونز پر یوٹیوب ایپ اچانک کام کرنا نہیں چھوڑے گی، بلکہ آہستہ آہستہ مسائل کا سامنا ہوگا۔ صارفین کو ایپ کھولنے پر پیغام نظر آئے گا کہ وہ براؤزر پر منتقل ہو جائیں۔
یوٹیوب میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر نئے فیچرز درست کام نہیں کرتے۔ اس لیے گوگل نے اینڈرائیڈ 6 پر یوٹیوب ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ صارفین یوٹیوب کو موبائل براؤزر پر دیکھ سکتے ہیں یا جدید فون خرید کر ایپ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔















