صدر آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن کو خط، فائرنگ و مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ

صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے الیکشن کمیشن کو خط میں فائرنگ اور پولنگ میں مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن کو خط، فائرنگ و مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ

مظفر آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) قائم مقام صدر آزاد جموں کشمیر چودھری لطیف اکبر نے الیکشن کمیشن کو دو خطوط ارسال کیے ہیں۔ ان خطوط میں انتخابی عمل کے دوران فائرنگ اور پولنگ میں مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ خطوط میں چودھری لطیف اکبر نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ ایل اے 31 میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کو جاں بحق کر دیا ہے۔ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

چودھری لطیف اکبر نے شفاف تحقیقات اور متاثرہ علاقوں میں آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی الزامات لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ ایل اے 36 میں ووٹرز کے ووٹ پہلے ہی کاسٹ ہو چکے تھے۔ پارٹی نے ویڈیو شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں