ایپل کا قیمتی کمپنی اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ

آئی چِپ بحران اور کمزور مالی پیش گوئی نے ایپل کو 500 ارب ڈالر نقصان کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے، کمپنی کی سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایپل کا قیمتی کمپنی اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل کو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز کھونے کا خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کو 500 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی چِپ بحران کی وجہ سے ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس بحران نے کمپنی کے سرمایہ کاروں کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ سروسز بزنس میں کم نمو اور سپلائی چین پر پڑنے والے دباؤ نے سرمایہ کاروں کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔

کمپنی کی کمزور مالی پیش گوئی نے ایپل کو ایک نیا چیلنج فراہم کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کو سنگین مالی دھچکا پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ایپل کے حصص میں تقریباً 10 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں 500 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں