عمران خان جیل اسپتال میں زیرعلاج نہیں، بیرسٹر گوہر کی وضاحت

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے جیل اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی خبروں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے تصدیق شدہ معلومات پھیلانے کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان جیل اسپتال میں زیرعلاج نہیں، بیرسٹر گوہر کی وضاحت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہائی بلڈ پریشر یا کسی بیماری کی وجہ سے جیل اسپتال میں زیرعلاج نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کے علاج کی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ بغیر تصدیق ایسی خبریں نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی فیملی کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بند ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی اور علاج کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کی صحت کے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں