فخر زمان کی ورلڈکپ میں شرکت پر اہم بیان، مکمل صحت یابی کا اعلان

فخر زمان نے اپنی صحت یابی کا اعلان کرتے ہوئے 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فخر زمان کی ورلڈکپ میں شرکت پر اہم بیان، مکمل صحت یابی کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی اوپنر فخر زمان نے بتایا ہے کہ وہ انجری سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دوبارہ بھرپور انداز میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ 2027 آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے۔

فخر زمان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں پر کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ میچوں کے دوران خامیوں پر توجہ دینا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کافی وقت باقی ہے، کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ قومی ٹیم میں جگہ مستقل کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ فخر زمان نیشنل چیمپئنز کپ کے ذریعے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں اور ورلڈ کپ کے لیے پُرامید ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں