پھٹکری جلد اور بالوں کے لیے قدرتی جزو، جھائیاں، داغ دھبے اور ہائپر پگمنٹیشن میں مفید۔ قدرتی ڈیوڈرنٹ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پھٹکری کو جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کے لیے اہم قدرتی جزو مانا جاتا ہے۔ کاسمیٹک استعمال میں پوٹاشیم ایلم (پھٹکری) کی کسیلی اور بیکٹیریا روکنے والی خصوصیات مشہور ہیں۔
پھٹکری کے کسیلی خصوصیات جلد کو سکڑنے اور ٹائٹ کرنے میں مدد دیتی ہیں، جبکہ اس کی بیکٹیریا روکنے کی صلاحیت جلد کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ پھٹکری کو جھائیاں، داغ دھبے اور ہائپر پگمنٹیشن کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
پھٹکری کی جلد کو ٹائٹ کرنے اور جھریوں کی کمی میں مدد دینے والی خصوصیات مشہور ہیں۔ اس کے لیے پھٹکری، پانی اور انڈے کا پیسٹ بنایا جاتا ہے۔ شیو کے بعد بھی پھٹکری کا استعمال جلد کی حفاظت میں مددگار ہے۔
پھٹکری بالوں کی صحت کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، خشکی اور جوؤں کے علاج میں مفید ہے۔ پھٹکری کا استعمال بالوں کے رنگنے اور مردہ خلیات دور کرنے میں بھی کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پھٹکری کو قدرتی ڈیوڈرنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جو جسم کی بدبو کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو کم کرتی ہیں۔















