حج انتظامات کے لیے چار سالہ پالیسی کا اعلان، ڈیجیٹل نظام متعارف

حکومت نے حج انتظامات کی بہتری کیلئے 2027 تا 2030 کی نئی پالیسی جاری کی ہے، جس میں 4 سالہ رجسٹریشن اور ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج انتظامات کے لیے چار سالہ پالیسی کا اعلان، ڈیجیٹل نظام متعارف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے آئندہ 4 برس کے لیے حج انتظامات کو جدید بنانے کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ 4 سالہ حج رجسٹریشن، ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ اور نجی شعبے کے کردار میں اضافہ کیا جائے گا۔

پالیسی کا مقصد شفافیت، اخراجات میں کمی اور عازمین حج کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سرکاری اور نجی حج سکیموں کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رکھا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت حج کی تمام مراحل ڈیجیٹل ہوں گے۔ نجی حج کمپنیوں کے لیے پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل کا استعمال لازمی ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی شمولیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حج پالیسی 2027 تا 2030 کو سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے حج انتظامات میں شفافیت، جوابدہی اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ حج انتظامات کی بہتری کے لیے حکومت نے مختلف دورانیے کے حج پیکیجز اور ڈیجیٹل شکایت نظام بھی متعارف کرایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں