ایران جنگ میں امریکی فوجی نقصانات کی نئی تفصیلات، پینٹاگون کی وضاحت

پینٹاگون نے ایران جنگ میں امریکی نقصانات کے اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے ہیں، جس سے جانی نقصان میں اضافے کی تصدیق ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں امریکی فوجی نقصانات کی نئی تفصیلات، پینٹاگون کی وضاحت

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران اور امریکا کی جنگ میں جانی نقصان کی تفصیلات پر اعتراضات کے بعد پینٹاگون نے ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ پینٹاگون نے بتایا کہ ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 624 ہوگئی ہے۔

پینٹاگون کے اعداد و شمار میں تبدیلی کی وجہ سے امریکی قانون سازوں اور میڈیا نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ امریکی سینیٹ کی مسلح خدمات کی کمیٹی کے ارکان نے اس حوالے سے وزیر دفاع سے وضاحت طلب کی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق، ڈیٹا میں جانی نقصان کی نئی کیٹیگری بھی شامل کی گئی ہے، جو غیر ملکی آپریشنز سے متعلق ہے۔ تاہم، اس نئی کیٹیگری کی مکمل وضاحت ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی آئین کے وار پاورز ایکٹ کے تحت صدر کو 60 دنوں کے اندر کانگریس سے اجازت لینا ہوتی ہے۔ اس معاملے پر انتظامیہ کو اپوزیشن اور بعض حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وار پاورز ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ پینٹاگون کی حالیہ تصحیح کے بعد امریکی عوام اور سینیٹ میں جنگ کے نقصان اور قانونی جواز پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں