ایران کا یوکرینی ناظم الامور طلب، تجارتی جہاز پر حملے پر شدید احتجاج

ایران نے یوکرینی ناظم الامور کو طلب کرنے کے بعد تجارتی جہاز پر حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا یوکرینی ناظم الامور طلب، تجارتی جہاز پر حملے پر شدید احتجاج

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے یوکرین کے ناظم الامور کو طلب کرکے ایرانی تجارتی جہاز پر حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران نے اس واقعے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے بحیرۂ کیسپین میں ہتھیار لے جانے والے روسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران اور یوکرین کے مابین یہ کشیدگی تجارتی راستوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں